(ایجنسیز)
سوڈان میں جاری بحران کے فوری مکمل حل کے لئے اقوام متحدہ نے دونوں دھڑوں پر زور دیا ہے کہ ملک میں فوری امن کے لئے اقدامات کریں.
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے ایف جانسن نے کہا کہ ہم نے گزشتہ دو ہفتوں میں سوڈان میں تشدد کی خوفناک کاروائیوں میں قتل وغارت، ظلم اورانسانی حقوق کی
خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، اس جاری صورت کو ختم کرنے کے لئے دونوں دھڑوں پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح بحران کوحل کرنے کے اقدامات کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سوڈان میں جاری تشدد کی لہر کی وجہ سے سترہزار سے زائد افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر ترک وطن ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد اس بحران سے بے گھر ہوئے ہیں۔